اردو

urdu

By

Published : Jun 22, 2021, 4:57 PM IST

ETV Bharat / state

یادگیر: ڈاکٹر کاماریڈی کی جانب سے غریب افراد میں راشن کی تقسیم

کرناٹک میں ضلع یادگیر کے مدن پورہ علاقہ کی سلم بستی میں ماہر طب ڈاکٹر کاماریڈی نے غریب افراد میں راشن کٹ تقسیم کئے۔

یادگیر: ڈاکٹر کاماریڈی کی جانب سے غریب افراد میں راشن کی تقسیم
یادگیر: ڈاکٹر کاماریڈی کی جانب سے غریب افراد میں راشن کی تقسیم

یادگیر میں ڈاکٹر کاماریڈی کی جانب سے غریب افراد میں راشن کٹس تقسیم کرنے کے موقع پر منعقد تقریب میں سوامی وینو گوپال، ضلع کانگریس کسان مورچہ کے صدر مانک ریڈی، وجے ناتھ ہیرےمٹھ ایڈیٹر یادگیر ٹائمز، نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

یادگیر: ڈاکٹر کاماریڈی کی جانب سے غریب افراد میں راشن کی تقسیم

اس موقع پر شنکر شاستری نے ڈاکٹر کاماریڈی کی گل پوشی کی اور کہا کہ ڈاکٹر کاماریڈی نے لاک ڈاؤن کے دوران ضلع کے مختلف دیہاتوں میں رہنے والے غریب افراد، آٹو ڈرائیورس اور معذورین میں اناج تقسیم کئے، اس کے علاوہ انہوں نے صحافیوں میں اسٹیمر بھی تقسیم کئے ۔ ڈاکٹر کاماریڈی نے مستحق افراد کےلیے فری ایمبولنس سرویس بھی شروع کی۔

یہ بھی پڑھیں: یادگیر: والدین اپنے بچوں کی صحت پر توجہ دیں

انہوں نے کہا کہ آج مدنپورہ علاقے کے رہنے والے مرد و خواتین میں اناج کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کاماریڈی نے کورونا متاثرین کے لیے بھی ایک اسپتال بنایا ہے جس کی ان کی اہلیہ نگرانی اور دیکھ بھال کرتی ہیں۔ ڈاکٹر کاماریڈی نے مصروفیت کے باوجود لاک ڈاؤن کے دوران پریشان حال لوگوں کی جو مدد کی ہے اسے یاد رکھا جائے گا۔

ڈاکٹر کاماریڈی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدا نے مجھے جو استطاعت دی ہے اس حساب سے میں اپنے ضلع کے لوگوں کی مدد کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ایک دوسرے کے کام آنا انسانیت کا تقاضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ انسان ہی بہتر ہے جو دوسرے کے کام آتا ہے۔ اس موقع پر مانک ریڈی ضلع کانگریس کسان مورچہ صدر نے بھی خطاب کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details