لائق حسین نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی جلوس میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم عقیدت و احترام سے منایا جاتا لیکن کورونا وائرس کے سبب احتیاطی اقدامات کے پیش نظر اور کرناٹک وقف بورڈ کی ہدایات کے بعد اس سال جلوس میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم نہیں نکالا جائےگا۔
اسی طرح عوامی مقامات پر جلسے جلوس یا کسی بھی طرح کے عوامی پروگرام پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے اسی لیے تنظیم المسلمین و بیت المال یادگیر نے بھی یہ فیصلہ لیا ہے کہ اس سال جلوس میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم نکالا نہیں جائے گا اور نہ ہی کسی قسم کا جلسہ منعقد کیا جائے گا۔