ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے مرکزی وزیر و رکن پارلیمنٹ بھگونت کھوبا کی جن آشرواد یاترا میں ان کے استقبال کے دوران کی گئی فائرنگ کے معاملے کے خلاف ڈپٹی کمشنر یادگیر و سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو ایک یادداشت پیش کی گئی ہے۔
اس موقع پر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ضلع یادگیر کےصدر سید اسحاق خالد نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ مرکزی وزیر ورکن پارلیمنٹ بھگونت کھوبا کے استقبال میں ہوائی فائرنگ کے جانے کے خلاف ڈپٹی کمشنریادگیرڈاکٹرراگاپریا اورسپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویدامورتی کو ایک یادداشت پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ مرکزی وزیر اور بیدر کے رکن پارلیمنٹ بھگونت کھوبا کے ضلع یادگیر میں استقبالیہ ریلی کے دوران جو ہوائی فائرنگ کی گئی اس کے ذمہ دار وہاں پر موجود بی جے پی کے رہنما اور کارکنان ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پولیس مذکورہ معاملہ کے تحت جن چار افرادکو گرفتار کیا ہے وہ حقیقی معنوں میں وہ بے قصور ہیں۔ کیونکہ اس وقت وہاں پر بی جے پی کے کئی سینئر رہنماموجود تھے