اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر: پولیس کانسٹیبل کے لئے مفت کوچنگ کلاس کی سہولت

کرناٹک میں محکمہ پولیس نے پہلی بار بڑے پیمانے پر تقرری کی درخواستیں طلب کی ہے۔ اس کے پیش نظر گلبرگہ شہر میں بچوں کو مفت کوچنگ کی تیاری کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

kr_bid _03 _statement _bite _Kaur 10022
یادگیر: پولیس کانسٹیبل کے لئے مفت کوچنگ کلاس کی سہولت

By

Published : Jul 5, 2021, 7:42 AM IST

کرناٹک میں محکمہ پولیس کی جانب سے تاریخ میں پہلی بار کثیر تعداد میں پولیس کانسٹیبل اور سب انسپکٹر کے تقررات کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔


جس کے پیش نظر شہر یادگیر میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں گلبرگہ کیریئر گائیڈینس ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے شرکت کی اور ضلع کے نوجوانوں کو پولیس کانسٹیبل اور سب انسپکٹر کے محکمہ پولیس میں تقررات کرنے سے متعلق معلومات فراہم کی۔

دیکھیں ویڈیو

اس موقع پر ریٹائرڈ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس یادگیر قیصر ہنڈے کار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کرناٹکا نے محکمہ پولیس میں مخلوط پولیس کانسٹیبل کی چار ہزار اور پولیس سب انسپکٹر کی 402 جائیدادوں پر تقررات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

جس کے لیے بارہویں پاس امیدوار درخواست دے سکتے ہیں، سب انسپکٹر پوسٹ کے لئے درخواست آن لائن دینے کے لیے سات جولائی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے جب کہ کانسٹیبل پوسٹ کے لیے 12 جولائی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے گلبرگہ کیریئر گائیڈینس ایسوسی ایشن کی جانب سے مفت کوچنگ کلاسیز کا اہتمام کیا گیا ہے، جہاں بیرونی اضلاع سے آنے والے نوجوانوں کو رہنے کھانے کے علاوہ ٹریننگ بھی دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کرناٹک کے ایک نوجوان کو باجرا گننے پر ’انڈیاز ورلڈ ریکارڈ‘ سے نوازا گیا


انہوں نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ملت کے نوجوانوں کو پولیس میں بھرتی کے لئے آمادہ کریں اور اہل امیدواروں کو آن لائن درخواست دینے کے لیے تیار کریں، یہ ہمارا ملی فریضہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details