اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر: وسیم رضوی کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ - etv bharat

شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کی جانب سے قرآن میں 26 آیتوں کو حذف کرنے والے بیان پر مختلف علماء کرام نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

یادگیر: وسیم رضوی کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ
یادگیر: وسیم رضوی کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ

By

Published : Mar 15, 2021, 2:09 AM IST

کرناٹک کے یادگیر شہر کے مولانا قاری عبدالسلیم خطیب و امام مسجد حقانی اور معلم مدرسہ ضیاء العلوم یادگیر نے وسیم رضوی کے قرآن کریم کی 26 آیتوں کو حذف کرنے کے لیے داخل کی گئی پٹیشن پر ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وسیم رضوی نے قرآن شریف کی 26 آیتوں کو حذف کرنے کی جو بات کہی ہے وہ غلطی ناقابل معافی ہے۔

یادگیر: وسیم رضوی کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ

انہوں نے مزید کہا کہ وسیم رضوی نے خلفائے راشدین کی بھی توہین کی ہے وہ خلفائے راشدین جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اشارے پر اپنی زندگی قربان کرتے تھے۔ وہ خلفائے راشدین جو قرآن سن کر ایمان لائے تھے۔ ایسے خلفائے راشدین کی شان میں گستاخی کرنے والے کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔

قاری عبدالسلیم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد وسیم رضوی کو گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے علمائے کرام مشائخین اور امت مسلمہ سے پر زور اپیل کی کہ وسیم رضوی کی اس حرکت پر مذمت کرتے ہوئے احتجاج کریں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details