ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے جنوب اسمبلی حلقہ کے مختلف پارٹیوں کے کارکنان نے سابق وزیر جے ڈی ایس لیجسلیچر پارٹی کے ڈپٹی لیڈر، جے ڈی ایس کور کمیٹی کے صدر، بیدر جنوب اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے بنڈپا قاسم پور کی موجودگی میں جے ڈی ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ بنڈپا قاسم پور کے ایم ایل اے نے مختلف پارٹیوں کے کارکنان کو جے ڈی ایس کی شال پہنا کر اور پارٹی کا جھنڈا دے کر جے ڈی ایس پارٹی میں شامل کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی بیدر جنوب بنڈپا قاسم پور نے کہاکہ علاقائی پارٹیوں کی جانب عوام کا رجحان بڑھ رہا ہے کیونکہ مقامی مسائل کو بہتر انداز میں جانے کے سبب ایوان میں آواز اٹھانے اور اس مسئلے کے حل کے لیے جدوجہد کرنے میں آسانی ہوتی ہے اس لیے علاقائی پارٹیوں کی جانب عوام کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنتادل سیکولر عام لوگوں کی پارٹی ہے جہاں پر تعلیم صحت اور روزگار جیسے بنیادی مسائل پر کھل کر بات کرتی ہے اس کے علاوہ ملک کی ریڈ کی ہڈی کہے جانے والا کسانوں کے مسائل کو زمینی سطح پر جانے اور ان کو حل کرنے کا حقیقی معنوں میں اگر کوئی سیاسی پارٹی سنجیدہ ہے تو وہ صرف جنتادل سیکولر پارٹی ہے