بیدر، کرناٹک: محمد صلاح الدین فرحان چیئرمین وزڈم اکیڈیمی بیدر نے بتایا کہ وزڈم نیٹ لانگ ٹرم ریپیٹر بیاچ کی کلاسس کا آغاز ہوا ھے۔ جو طلباء Medical Aspirants ہیں جو میڈیکل گورنمنٹ فری سیٹ کے خواہش مند ہیں اور کسی وجہ سے 480 سے کم نمبرات نیٹ 2022 میں حاصل کرنے والے ہیں وہ مایوس نہ ہوں۔ ایسے طلباء کی خواہش اور خواب کو پورا کرنے کے لیے وزڈم ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ Wisdom Long Term Net Repeater 2023 Classes Commencement
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ ایسے طلباء اپنے خواب (Career Plan/ Goal ) کو نہ بدلیں، بلکہ خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے وزڈم نیٹ لانگ ٹرم رپیٹر بیاچ میں فوراً داخلہ(Join) لیں اور سنجیدگی اور منصوبہ بند طریقے سے محنت کر کے 2023ء کی تیاری کے لیے لگ جائیں۔ ان شاءاللہ وزڈم آپ کو ضرور ڈاکٹر بنا ئے گا۔ سال 2020-21 میں وزڈم نے ایک طالب علم کے 202 نمبرات 362 نیٹ 2022 میں جب کہ 564 نیٹ 2021 میں ( 362-564=202) میں بڑھا کر بریمس میں گورنمنٹ سیٹ لے کر اپنی MBBS کی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں۔
کل ہند سطح پر یہ ایک ریکارڈ ہے۔ میڈیکل کے خواہش مند لڑکے اور لڑکیاں اور ان کے والدین داخلے سے قبل مشورے اور کونسلنگ کے لیے بھی رجوع ہو سکتے ہیں۔ محمد آصف الدین چیئرمین وزڈم گروپ آف انسٹی ٹیوشنس نے 100 غریب اور دیہات کے لڑکے اور لڑکیوں جنہوں نے گزشتہ نیٹ 2022 میں 400 سے زائد نمبرات حاصل کرنے والوں کو 30% ، 470 سے زائد والوں کو 50 % اور 500 سے زائد والوں کو 100% (مفت) کوچنگ فیس میں رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ نیٹ کی کوچنگ کے لیے 5 ماہر لکچررس کی علیحدہ ٹیم ہے جو 24X7 وزڈم میں ہی قیام و طعام کے ساتھ طلباء کی خدمت کے لیے موجود ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے سید علی سر 9113018911 یا ٹول فری نمبر 18001239447 پر ربط کریں یا www.wisdominstitutions.com پر وزٹ کر سکتے ہیں یا کالج اکیڈیمی آکر شخصی طور پر ملاقات کر سکتے ہیں۔ گرلس اور بوائز کے لیے علیحدہ ہاسٹل کی سہولت بھی رکھی گئی ہے۔