ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں 'کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی' کے لئے پارٹی کے سینئر رہنما ڈی کے شیوا کمار کو صدر منتخب کیا گیا اور ساتھ ہی 3 سینئر رہنماؤں کو ورکنگ پریسیڈنٹ بنایا گیا۔ جن میں مسلم رہنما سلیم احمد بھی شامل ہیں۔
'کرناٹک میں کانگریس کو زمینی سطح پر مضبوط کیا جائے گا' ریاستی کانگریس کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ اس قدیم پارٹی نے ایک مسلم کو قیادت کا موقع دیا ہے۔
سلیم احمد نے ریاستی کانگریس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے عہدے کا جائزہ لینے پر اقلیتی طبقوں میں اور خاص طور پر مسلمانوں میں خوشی کی لہر ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے ایک خصوصی گفتگو کے دوران سلیم احمد نے کہا کہ 'وہ اقلیتوں میں قیادت کا فروغ دیں گے اور کانگریس کی ڈوبتی کشتی کو دوبارہ مضبوت کرنے کا کام کریں گے۔'
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 'کانگریس سب کو ساتھ لے کر چلنے میں یقین رکھتا ہے۔'