اس موقع پر مظاہرین نے مودی کی اقتدار والی مرکزی حکومت کی جانب سے بنائے گئے شہریت ترمیمی قانون کی سخت مخالفت کی۔
بنگلور: سی اے اے اور این پی آر کے خلاف احتجاجی اجلاس - شہریت ترمیمی قانون کی سخت مخالفت کی
ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور کے دارالسلام میں شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ایک زبردست احتجاجی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی اہم شخصیات اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
این پی آر کے خلاف ایک زبردست احتجاجی اجلاس کا انعقاد کیا گیا
مظاہرین نے آر ایس ایس اور بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ اس ملک میں صدیوں سے چلی آرہی گنگا جمنی تہذیب کو برباد کرنے اور ہندو راشٹر قائم کرنے پر آمادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کو آئڈیا آف انڈیا کو ہرگز تباہ کرنے نہ دیں گے۔
مظاہرین نے مرکزی حکومت کو انتباہ کیا کہ سی اے اے مخالف تحریک اس وقت تک نہیں رکے گی جب تک اس قانون کو واپس نہیں لے لیا جاتا ہے۔
Last Updated : Mar 2, 2020, 2:29 PM IST