اردو

urdu

ETV Bharat / state

Weekend Curfew in Karnataka: کرناٹک میں ویک اینڈ کرفیو - کرناٹک کی خبریں

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ہدایات Instructions from The Excise Department جاری کئے گیےہیں کہ ریاست میں پیر سے صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہی شراب خانے کھلے Bars Timings from 10 A.M. to 4 P.M رکھے جائیں۔

کرناٹک میں ویک اینڈ کرفیو
کرناٹک میں ویک اینڈ کرفیو

By

Published : Jan 7, 2022, 4:57 PM IST

کرناٹک حکومت نے کووڈ کے نئے ویریئنٹ انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اس مہینے کی 19 تاریخ تک ویک اینڈ کرفیو کے ساتھ کچھ پابندیاں عائد کی تھیں اور اب محکمہ ایکسائز Excise Department کی جانب سے شراب کے شوقینوں Wine Lovers کے لیے جھٹکا دیا گیا۔

دن کے اوقات میں بوٹیک، ہوٹلوں، پبوں، کلبوں، رسٹارینٹز، سومنگ پولز، اور سنیما ہالز کی تعداد کو 50 فیصد محدود کردیا گیا ہے۔ اسی طرح ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ہدایات جاری کئے گیےہیں کہ ریاست میں پیر سے صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہی شراب خانے کھلے رکھے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:Metro Frequency Changes : دہلی میں ویکینڈ کرفیو کے پیش نظرمیٹرو کی فریکوینس میں تبدیلی

بارز اور رسٹارینٹز میں کاروبار کے لیے 50 فیصد نشستیں مختص کی جائیں۔ سٹورز میں سٹاف کو ماسک پہننا لازمی Must wear a Mask ہوگا۔

ہر گاہک کو سینیٹائزر کے استعمال کی سہولیات مہیا کی جائے۔ حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر قانون کی خلاف ورزی Against The Law پائی گئی تو بار کے مالک کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ کرناٹک میں ویک اینڈ کرفیو اور رات کے کرفیو میں 6 جنوری سے دو ہفتوں کے لیے 10 دن کی توسیع کی گئی ہے اور ہدایات بھی جاری کیے گیے ہیں۔ حکام نے عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ کوویڈ پروٹوکول پر سختی سے عمل کریں تاکہ اس وباء کو جلد از جلد قابو میں لایا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details