اردو

urdu

ETV Bharat / state

'پولیس زیادتی کے شکار مسلم نوجوان کے لیےآواز اٹھائینگے' - کرناٹک

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں دو ہفتہ قبل دی جے ہلی پولیس تھانہ میں مسلم نوجوان محمد تنویر کو پولیس کی جانب سے سخت جسمانی اذیت برداشت کرنی پڑی۔

پولیس زیادتی کے شکار مسلم نوجوان کے لئےآواز اٹھائینگے: مولانامقصود عمران رشادی

By

Published : Apr 27, 2019, 12:15 PM IST


مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے اس قدرزودو کوب کیا کہ انکا گردہ فیل ہوگیا اور حالت نازک ہے۔

اس سلسلے میں مولانا مقصود عمران رشادی زیر علاج مذکورہ نوجوان کی عیادت کرنے اسپتال پہونچے اور ان کی صحتیابی کی دعا کی۔

پولیس زیادتی کے شکار مسلم نوجوان کے لئےآواز اٹھائینگے: مولانامقصود عمران رشادی

مولانا مقصود نے نامہ نگاروں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس معاملہ کے متعلق مسلم سیاست دانوں و پولیس کمیشنر سے بھی بات کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں مسلم نوجوانوں پر پولیس کی جانب سے ہو رہی زیادتی انتہائی افسوسناک ہے۔

سماجی کارکن مزمل شریف نے اس کیس کے متعلق بتایا کہ اس معاملہ کو پولیس جانب داری سے کام کر رہی ہے، جب ملزم کا یہ بیان آچکا ہے کہ اسکے ساتھ دی. جے. ہلی پولیس نے اجتماعی طور پر مار پیٹ کی ہے اور یہ کہ یہ حملہ جان لیوا تھا، اس کے باوجود ان پر تعزیرات ہند کا دفعہ 307 کیوں نہیں لگایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس ظلم کو انجام دینے میں کل 8-9 پولیس اہلکار شامل تھے، افسوسناک بات یہ ہے کہ اب تک صرف 2 اہلکاروں کو ہی بر خاست کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details