ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں صبح سے ہو رہی مسلسل بارش نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ شہر کی سڑکوں پر بارش کے پانی کی وجہ سے سڑکیں جھیل جیسی نظر آ رہی ہیں۔
ضلع کے گاندھی چوک، قریشی محلہ اور چٹان علاقے کی سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے سڑک سے گزرنے والے راہگیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یادگیر: بارش کا پانی جمع ہونے سے عوام پریشان
یادگیر شہر کے متعدد علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے جس سے گلی ومحلے کی تمام سڑکیں جھیل میں تبدیل ہوگئی ہیں۔
یادگیر: بارش کا پانی جمع ہونے سے عوام پریشان
یہ بھی پڑھیں: ہماچل پردیش: بچوں کی پڑھائی کے لیے گائے فروخت کردی
شہر کی عوام کئی سالوں سے موسم برسات میں اسی طرح کی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے آرہے ہیں۔