بنگلور: کرناٹک وقف بورڈ کے سابق چیئرمین شافی سعدی نے ملت کی فلاح و بہبودی کے بڑے وعدے کئے کئے تھے لیکن بدعنوانی و گھوٹالوں کے الزامات کے ساتھ رخصت ہوئے. اب بورڈ کے ارکان کی جانب سے انور باشاہ کا چئیرمین کے طور پر انتخاب کیا گیا۔ انور پاشاہ نے اپنے عہدہ کا چارج لے لیا، اس موقع پر علماء کرام کی جانب سے دعائیہ محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد سیاست دانوں نے شرکت کی اور نئے چیرمین کو مبارکباد پیش کی۔ نومنتخب چئیرمین انور باشاہ نے بھی نئے و بڑے بڑے وعدے کئے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر برائے اقلیتی امور کی مدد کے ساتھ کرناٹک کے سبھی اضلاع میں تعلیمی ادارے و بہتر صحت کے لئے ہسپتال قائم کئے جائیں گے۔ انور باشاہ نے تیقن دلایا ہے کہ وہ ایک عام آدمی کی طرح متحرک رہ کر وقف بورڈ کی ذمہ داری نبھائیں گے۔
Karnataka Waqf Board chairman وقف بورڈ ریاست بھر میں تعلیمی ادارے و ہسپتال قائم کرے گا: انور باشاہ - Karnataka Waqf Board chairman Anwar Badshah
کرناٹک وقف بورڈ کے سابق چیئرمین شافی سعدی نے ملت کی فلاح و بہبودی کے بڑے وعدے کئے کئے تھے لیکن بدعنوانی و گھوٹالوں کے الزامات کے ساتھ رخصت ہوئے. اب بورڈ کے ارکان کی جانب سے انور باشاہ کا چئیرمین کے طور پر انتخاب کیا گیا۔ Waqf Board will establish educational institutions and hospitals across state: Anwar Badshah
Published : Sep 19, 2023, 3:18 PM IST
یہ بھی پڑھیں:Kalyana Karnataka Utsav وزہر اعلیٰ نے بیدر میں کلیانہ کرناٹک اتسو کے موقعے پر قومی پرچم لہرایا
کرناٹک وقف بورڈ بے انتہا کرپشن و اسکیامس میں ملوث ہے، جن کے حل یا ازالے کے سلسلے میں بورڈ کی جانب سے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی ہے. اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کرناٹک وقف بورڈ کے نو منتخب چئیرمین انور باشاہ و دیگر ارکان کس قدر اپنے وعدوں کو عملی جامعہ پہنانے میں کامیاب ہونگے. یاد رہے کہ کرناٹک وقف بورڈ کے سابق چیئرمین شافی سعدی کی تقریباً دو سالہ مدت میں اوقافی جائیدادوں سے جڑے متعدد اسکیامس و بدعنوانی سے متعلق الزامات منظر عام پر آئے تھے جو عدالتوں اور وقف ٹریبیونل میں زیرسماعت ہیں۔
TAGGED:
کرناٹک وقف بورڈ