اردو

urdu

ETV Bharat / state

Voters Verification Campaign مضبوط جمہوریت کی تعمیر کے لئے ووٹنگ ضروری

ضلع یادگیر کے ڈپٹی کمشنر سنیل آر نے کہاکہ کسی بھی ملک کی ترقی اور مستحکم اور مضبوط جمہوریت کے لئے حق رائے دہی کو یقینی اور لازمی بنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔اسی مقصد کے تحت یادگیر میں ووٹر لیسٹ میں تصیح کے لئے بیداری مہم شروع کی گئی ہے۔ Voters Verification Campaign

مضبوط جمہوریت کی تعمیر کے لئے ووٹنگ ضروری
مضبوط جمہوریت کی تعمیر کے لئے ووٹنگ ضروری

By

Published : Nov 10, 2022, 4:29 PM IST

یادگیر:کرناٹک کے یادگیر ضلع کے پری گریجویشن کالج سپنا گراونڈ میں طلباء کو خطاب کرتے ہوئے ضلع یادگیر کے ڈپٹی کمشنر سنیل آر نے کہاکہ ووٹر لیسٹ میں تصیح کے لئے بیداری مہم کی بدولت لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔Voters Verification Campaign In Yadgir District In Karnataka

مضبوط جمہوریت کی تعمیر کے لئے ووٹنگ ضروری

ضلع یادگیر کے ڈپٹی کمشنر سنیل آر نے کہاکہ کسی بھی ملک کی ترقی اور مستحکم اور مضبوط جمہوریت کے لئے حق رائے دہی کو یقینی اور لازمی بنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔اسی مقصد کے تحت یادگیر میں ووٹر لیسٹ میں تصیح کے لئے بیداری مہم شروع کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ انتخابی فہرست خصوصی مختصر نظر ثانی کا مسودہ انتخابی فہرست 2023 کو جاری کیا گیا ۔انہوں نے شہر کے مسلم پورہ پولنگ بوتھ کا دورہ کیا اور ووٹر لسٹ کی نظرثانی کے بارے میں بات کی۔

مزید پڑھیں:Yadgir Deputy Commissioner ڈپٹی کمشنر یادگیر کا واک ٹو دی ولیج پروگرام

ضلع ڈپٹی کمشنر نے طلباء کو ہدایت دی کہ وہ اپنے خاندان کے افراد کو ووٹ ڈالنے کے ساتھ ساتھ عقلمندی سے ووٹ دینے کے بارے میں بھی آگاہ کریں۔
جیسا کہ مسودہ ووٹر لسٹ شائع ہو رہی ہے، تمام ووٹرز ووٹر لسٹ میں اپنے نام کی تصدیق کریں۔ Voters Verification Campaign In Yadgir District In Karnataka

ABOUT THE AUTHOR

...view details