ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں آئی. ایم. اے ہلال سرمایہ کاری بدعنوانی کے بعد گزشتہ کئی مہینوں سے شہر کے شیواجی نگر میں واقع وی کے عبید اللہ سرکاری اسکول کئی مسائل کا سامنا کر رہا ہے۔
گزشتہ کانگریس و جے. ڈی. ایس کی مشترکہ حکومت کے دوران سابق وزیر برائے اقلیتی بہبود نے اس اسکول کے موثر انتظامات و اخراجات کی دیکھ بھال کے لئے شہر کے معروف وقف ادارہ حضرت حیمد شاہ حضرت محیب شاہ ٹرسٹ کے حوالے کی تھی، تاہم ان مسائل کا مکمل حل نہ ہوسکا۔
اسکول کے مسائل کو حل کرنے کے لیے شیواجی نگر کے ایم. ایل اے رضوان ارشد نے وی. کے عبید اللہ اسکول کا دورہ کیا اور حضرت حمید شاہ کمیٹی اور محکمہ تعلیم کے مقامی افسران سے میٹنگ بھی کی۔