ریاست کرناٹک کے ضلع چکمگلور میں یہ واقع پیش آیا ہے، چکمگلور کے مانوکبری گاوں سے کچھ روز قبل شردھامہ نامی شخص کو بیمار حالت میں لکڑی کے کھمبے کے سہارے سے ہسپتال پہنچایا تھا۔
ہسپتال میں شرادھامہ کئی ہفتوں تک موت سے جنگ لڑتا رہا اور آخر وہ یہ جنگ ہار گیا۔ جس کے بعد اس کے اہل خانہ نے پھر دوبارہ اسی لکڑی کے کھمبے کے سہارے گھر تک پہنچایا، کیونکہ گاوں میں سڑک نہیں ہے کہ گاڑی جا پائے۔
شردھامہ کی لاش کو لکڑی کے کھمبے کے ساتھ باندھ کر گھر تک پہنچانے کا منظر ایک مقامی باشندہ نے اپنے موبائل میں کیپچر کیا، جس کے بعد یہ ویڈیو عام ہوئی۔