اردو

urdu

ETV Bharat / state

ویکسین سو فیصد محفوظ: ڈاکٹر راگا پریا

یادگیر میں ڈپٹی کشمنر ڈاکٹر راگا پریا نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین سو فیصدی محفوظ ہے۔ انہوں نے عوام کو کورونا سے محفوظ رہنے کےلیے ٹیکہ لینے کا مشورہ دیا۔

ویکسین سو فیصد محفوظ
ویکسین سو فیصد محفوظ

By

Published : Jun 26, 2021, 4:01 PM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگا پریا نے سپنا گراؤنڈ میں منعقد ویکسین معلوماتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے محکمہ صحت کے تعاون سے 90 فیصد فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین کی پہلی ڈوز دی ہے۔ محکمہ پولیس، بلدیہ، گرام پنچایت اور دیگر سرکاری محکمہ جات سے جڑے ملازمین کو پہلا ڈوز دیا جاچکا ہے۔

ویکسین سو فیصد محفوظ ہے

انہوں نے کہا کہ یادگیر ضلع میں اب تک ویکسین لینے کے بعد کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ہے جبکہ ٹیکہ لینے والوں میں معمولی بخار کی علامات پائی گئیں ہیں۔ انہوں نے ویکسین کو سو فیصدی محفوظ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:: یادگیر: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے خصوصی بات چیت

ڈاکٹر راگا پریا نے کہا کہ 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد ویکسین لے سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بعض لوگ یہ غلط باور کر رہے ہیں کہ کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کےلیے ویکسین ضروری نہیں ہے جبکہ ایسا نہیں ہے۔ انہوں نے کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کو بھی ویکسین لینے کا مشورہ دیا۔

ویکسین سو فیصد محفوظ

انہوں نے کہا کہ کورونا سے صحتیاب افراد کو دوبارہ کورونا ہوسکتا ہے تاہم ویکسین لینے سے اس کے اثرات کو کم کیا جاسکتا ہے۔ ضلع یادگیر میں 9 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں 100 فیصد افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details