یادگیر:ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں واقع حضرت سید شاہ متوالے حسینی رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ پر آج بروز ہفتہ سالانہ عرس شریف کا اہتمام ہو رہا ہے۔ عرس مبارکب میں کرناٹک اور تلنگانہ سے سینکڑوں عقیدت مندوں کی شرکت متوقع ہے۔ سالانہ عرس 27 مارچ تک جاری رہے گا۔ اولیاء کرام کے آستانے امن و امان کے آشیانے ہیں اولیاء کرام نے ہمیشہ امن و امان، محبت اور بھائی چارے کا درس دیا ہے۔ اولیاء اکرام کے آستانوں سے قلبی سکون ملتا ہے۔ اسی لیے بلا مذہب و ملت لاکھوں عقیدت مند دلی سکون کی خاطر ان آستانوں پر حاضری دینے کے لئے پہنچتے ہیں۔
ایسا ہی ایک مشہور و معروف آستانہ حضرت متوالے حسینی رحمتہ اللہ علیہ کا معاملہ ہے جو کرناٹک اور تلنگانہ کے سرحدی علاقہ گرمٹکل تعلقہ ضلع یادگیر میں واقع ہے۔ حضرت سید شاہ متوالے حسینی رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ عرس شریف 6 شعبان المعظم سے نہایت عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔ عبداللہ بن سعد خادم درگاہ نے چار سو پچاس سالہ قدیم آستانہ حضرت سید شاہ متوالےحسینی علیہ الرحمہ رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس شریف کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 6 شعبان بمطابق 25 فروری بروز ہفتہ بعد نماز عشاء صندل شریف جلوس کا اہتمام کیا جا رہا ہے جو جامع مسجد گڑھی سے ہوتا ہوا ملن چوک، مٹی باؤلی، چوک مسجد نا نا پور سے ہوتا ہوا رات دیر گئے درگاہ حضرت سید شاہ متوالے حسینی رحمۃ اللہ علیہ پر پہنچے گا۔