اردو

urdu

ETV Bharat / state

اردو کی بقا کے لیے بچوں کو اردو تعلیم سے آراستہ کریں

شہر بنگلور سے متصل علی پور میں آج عالمی نعتیہ مشاعرہ و سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہمان خصوصی کے طور پر کینیڈا کے معروف ادیب و مصنف ڈاکٹر تقی عابدی نے شرکت کی۔

Urdu

By

Published : Mar 9, 2019, 1:03 PM IST

اس موقع پر کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر تقی عابدی نے کہا کہ زبان اردو کی بقا و فروغ ہم سبھی کی ذمہ داری ہے۔

Urdu

انہوں نے کہا کہ اگر ہم اردو کی بقا کے لیے تیار ہیں تو ہمیں اپنے بچوں کو اردو کی بنیادی تعلیم سے آراستہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اردو نہ صرف زبان ہے بلکہ ایک تہذیب تہذیب کا پیکر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اردو کو بول چال والی یا کانوں والی زبان نہ بنائیں بلکہ اسے لکھنے پڑھنے والی زبان بنائیں۔

ڈاکٹر تقی عابدی نے مزید بتایا کہ عالمی سطح پر اردو پانچویں بڑی زبان ہے اور لندن و امریکہ میں ایک کثیر تعداد اردو کا استعمال کرتی ہے۔

ڈاکٹر عابدی نے کہا کہ زبان ہندی نے ملک میں بہت ترقی کی ہے اور بلاواسطہ انتظامیہ سے یہ اپیل کی کہ اردو زبان ہندی کی بہن ہے، بہنوں میں آپس میں محبت ہوتی ہے نہ کہ تعصب۔ لہٰذا اردو کے تعلق سے جو مسائل ہیں ان کو سیاسی نہ بنائیں بلکہ ادبی ہی رکھیں۔

پروگرام کی صدارت اردو اکیڈمی کے چیئرمین مبین منور اور رکن اکیڈمی ناطق علی پوری نے کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details