وبا کی وجہ سے کووڈ گائیڈ لائنز پر عمل کرتے ہوئے رواں برس شہید ٹیپو سلطان کے یوم پیدائش کو نہایت سادگی کے ساتھ سماجی خدمات انجام دے کر منایا گیا۔ بیشتر مقامات پر خون کے عطیہ یعنی بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
یوم شہید ٹیپو کے موقع پر شہر بنگلور میں ٹیپو یونائیٹیڈ فرنٹ، کل ہند جمعیت الصوفیا و المشائخ و امبیڈکرائٹس کی تنظیموں کی جانب سے مشترکہ طور پر بلڈ دونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر معروف سماجی کارکن صوفی ولی با قادری نے سیاسی پارٹیوں سے کہا کہ وہ اپنے سیاسی مفادات کے لیے شہید ٹیپو سلطان کے نام کو استعمال کرنے سے پرہیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیپو سلطان کا نام پہچان کا محتاج نہیں ہے کیوں کہ سارا عالم ان کا لوہا مانتا ہے۔
اس موقع پر سماجی کارکن اکبر نے کہاکہ نام نہاد سیاستدان یوم ٹیپو کو منانے کے علاوہ اپنے حلقوں و وارڈز میں ٹیپو بھون و ٹیپو اسکول و کالج کا قیام کریں۔'