اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tipu Sultan United Front ٹیپو سلطان یونائیٹڈ فرنٹ کی نشہ مکت مہم

ضلع بیدر میں ٹیپو سلطان یونائیٹڈ فرنٹ کی جانب سے نوجوانوں کو نشے کی لعنت سے نجات دلانے کے لئے بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔نوجوانوں کو یہ سمجھانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ نشے سے معاشرے پر کتنا برا اثر پڑ سکتا ہے۔Tipu Sultan United Front

ٹیپو سلطان یونائیٹڈ فرنٹ کی نشہ مکت مہم
ٹیپو سلطان یونائیٹڈ فرنٹ کی نشہ مکت مہم

By

Published : Mar 21, 2023, 1:38 PM IST

ٹیپو سلطان یونائیٹڈ فرنٹ کی نشہ مکت مہم

بیدر: ٹیپو سلطان یونائیٹڈ فرنٹ بنگلور ایک عوامی فلاحی تنظیم ہے ۔اس کے تحت ریاست بھر میں مختلف عوامی و فلاحی کام کئے جا رہے ہیں۔ادارے کی جانب سے ٹیپو سلطان کے کارناموں کو لوگوں تک پہنچانا ٹیپو کی جینتی منانا، خون عطیہ کیمپ منعقد کرنا، عوام میں قانونی معلومات فراہم کرنا اور نشہ مکت مہم کے علاوہ دیگر اہم کام کئے جاتے ہیں۔

ٹیپو سلطان یونائیٹڈ فرنٹ کے ریاستی یوتھ صدر محمد خلیل نے اپنے دورے یادگیر کے موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آج کل نوجواوں میں نشے کے استعمال کرنے کی عادت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔مختلف قسم کے نشے کے عادے ہونے کی وجہ سے نوجوان بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نوجوان ملک کا مستقبل ہے۔نوجوان جو قوم اور ملت کا سرمایہ ہے آج اپنے ہی مستقبل سے کوسوں دور ہوچکا ہے۔ نوجوانوں کو نشہ کے استعمال سے روکنے کے لئے ٹیپوسلطان یونائیٹڈ فرنٹ کی جانب سے معلوماتی پروگرام کیا جا رہا ہے ۔بیداری پروگرام کے ذریعہ خاص کر نوجوانوں کو ان کی صحت اور اور مستقبل سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Kalyan Karnataka urdu Journalist Association کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن کی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سے ملاقات

ان کا کہنا ہے کہ اس پروگرام میں قوم و ملت کا درد رکھنے والے کئی غیر سیاسی تنظیموں کے عہدیداران اور سیاسی قائدین بھی اس مہم میں شامل ہیں۔ ٹیپو سلطان یونائیٹڈ فرنٹ کی یہ مہم بینگلور میسور میں چلائی جارہی ہے۔محمد خلیل نے مزید کہا کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس مہم سے جڑے۔ ہر ضلع میں اس مہم کے تحت نوجوانوں کو نشے کے استعمال سے نجات دلانے کوشش کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details