اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹیپو سلطان کو نصاب سے ہٹانے پراحتجاج - Tipu Sultan row

ریاست کرناٹک میں حکومت کی طرف سے ایجوکیشن بورڈ کے نصاب میں کچھ تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ نصاب میں تبدیلی پر سیاست داں اور عام لوگ سوالیہ نشان لگا رہے ہیں۔

protests in Karnataka over govt decision on Tipu Sultan

By

Published : Nov 5, 2019, 5:00 PM IST

کرناٹک حکومت کی طرف سے اسٹیٹ ٹیکسٹ بک کمیٹی کو احکامات دیئے گئے ہیں کہ میڈل اسکول کی کتابوں سے ٹیپو سلطان کے عنوان کو ہٹا دیا جائے۔

نصاب میں تبدیلی پر سیاست دان اور عام لوگ سوالیہ نشان لگا رہے ہیں۔

اس احکامات کے بعد ریاست میں جگہ جگہ احتجاج کیے جا رہے ہیں اور لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ ٹیپو سلطان کو مذ ہب کا رنگ دیا جا رہا ہے۔ اسی بیچ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ضلع شاہ پور میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ایس ڈی پی آئی سید اسحاق خالد نے کی۔

اس موقع پرمجبوب گوگی سکریٹری سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ضلع یادگیر نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا 'ریاستی حکومت اسکول کے کتابوں ٹیپوسلطان کی تاریخ کو ہٹانا چاہتی ہے۔ٹیپو سلطان کی تاریخ اس لئے ہٹانے کی سازش کی جارہی ہے کیونکہ ٹیپو سلطان ایک مسلمان تھے'۔.

وہیں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ضلع صدر کی صدارت میں تحصیلدار جگن ناتھ ریڈی کو ایک یاداشت پیش کی گئ جس میں ریاستی حکومت سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ ٹیپو سلطان کے نام سے اسکول اور کالج قائم کیے جائیں اور اسکولی نصاب سے ٹیپوسلطان کی تاریخ کو نہ ہٹایا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details