اردو

urdu

Health Inspectors Suspended in Yadgir: یادگیر میں تین ہیلتھ انسپکٹر معطل

ضلع یادگیر میں تین ہیلتھ انسپکٹر کو اپنے فرائض کوتاہی کی وجہ سے معطل Health Inspectors Suspended in Yadgir کردیا گیا ہے۔ ان میں ہیلتھ انسپکٹر سدیا پوجاری، سدرام اپا پرائمری ہیلتھ سنٹر شاہ پور اورخانہ پور ہیلتھ سینٹر کی سنگنا شامل ہیں۔

By

Published : Dec 7, 2021, 5:50 PM IST

Published : Dec 7, 2021, 5:50 PM IST

یادگیر میں تین ہیلتھ انسپکٹر معطل
یادگیر میں تین ہیلتھ انسپکٹر معطل

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں محکمہ صحت Health Department Yadgir کی جانب سے سو فیصد ویکسینیشن مہم Vaccination Campaign کے تحت شہر کے علاوہ مختلف تعلقہ جات اور دیہاتوں میں کورونا ویکسین دی جارہی ہے تاکہ کورونا وائرس پر مکمل طور پر قابو پایا جاسکے۔ وہیں، تین ہیلتھ انسپکٹر کو اپنے فرائض میں کوتاہی کی وجہ سے معطل Health Inspectors Suspended کردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے ضلع ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر افسر ڈاکٹر اندومتی نے تمام ذمہ داران کو اپنی ڈیوٹی کو سنجیدگی کے ساتھ کرنے کی سخت تاکید کی ہے۔ کام اور ذمہ داری کو لے کر لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔ محکمہ ہیلتھ کے ایسے ہی تین ہیلتھ انسپکٹرز کو اپنی ڈیوٹی سے غفلت برتنے کے الزام میں معطل Health Inspectors Suspended in Yadgirکیا گیا ہے۔



مزید پڑھیں:Coronavirus in Bangalore School: بنگلورو کے اسکول میں 29 طلباء کورونا سے متاثر

جن تین ہیلتھ انسپکٹرز کو معطل کیا گیا ہے ان میں ہیلتھ انسپکٹر سدیا پوجاری، سدرام اپا پرائمری ہیلتھ سنٹر شاہ پور اورخانہ پور ہیلتھ سینٹر کے سنگنا شامل ہیں۔

ان پر الزام ہے کہ چٹ نلی ہیلتھ سینٹر میں یکم دسمبر کو کورونا ٹیکہ کاری شروع نہیں کی گئی۔ ضلع یادگیر فیملی ویلفیئر افسر ڈاکٹر اندومتی نے ڈیوٹی سے غفلت برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان تین انسپکٹرز کو خدمات سے معطل کر دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details