اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگلور میں پھنسے مہاجر مزدوروں کو پرسان حال کوئی نہیں - ای ٹی وی بھارت

کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے دوران یہ سینکڑوں مہاجر مزدور ایک ہی ہال میں جمع ہیں، جہاں نہ کوئی سماجی دوری ہے اور نہ ہی سینیٹائزر کا اہتمام، ایسے میں یہاں پر خواتین و چھوٹے بچے بھی کئی دنوں تک رہنے پر مجبور ہیں۔

There is no one to help the migrant workers trapped in Bangalore
بنگلور میں پھنسے مہاجر مزدوروں کو پرسان حال کوئی نہیں

By

Published : Aug 4, 2020, 8:53 PM IST

شہر بنگلورو کے پیلیس گراؤنڈ تریپورہ واسینی مسٹرنگ سینٹر میں کم و بیش 700 مہاجر مزدور پچھلے ایک ہفتے سے پھنسے ہوئے ہیں۔ ان مزدوروں کو رہن سہن کے علاوہ کھانے پینے کی دشواریوں کا سامنا بھی ہے۔ انہیں یہ بھی نہیں پتہ کہ یہ لوگ کب کس ٹرین سے اپنے وطن روانہ ہوں گے۔

بنگلور میں پھنسے مہاجر مزدوروں کو پرسان حال کوئی نہیں

شمالی ہند سے تعلق رکھنے والے مہاجر مزدوروں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بی بی ایم پی کارپوریشن و متعلقہ نوڈل آفیسر و دیگر اہلکاروں کی جانب سے یہ نہیں بتایا جارہا ہے کہ ان کی ٹرین کب ہوگی۔

علاوہ ازیں ان مزدوروں کا کہنا ہے کہ انہیں کھانا صحیح نہیں ملتا، ٹوائلٹ کا انتظام درست نہیں اور رہنے کی جگہ صاف ستھری نہیں ہے۔

بنگلور میں پھنسے مہاجر مزدوروں کو پرسان حال کوئی نہیں

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سماجی کارکن تنویر احمد نے بتایا کہ بی بی ایم پی کے مارشل سڑکوں کے کنارے رک کر کورونا گائڈلائنز پر عمل نہ کرنے والوں پر سختی کرتے ہیں۔ لیکن یہاں تریپورہ واسینی میں سینکڑوں کی تعداد میں غریب مزدور بنا بنیادی سہولیات کے ساتھ رہ رہے ہیں جو کہ نہایت ہی افسوسناک ہے۔

بنگلور میں پھنسے مہاجر مزدوروں کو پرسان حال کوئی نہیں

تنویر احمد نے مزید بتایا کہ ان غریب مہاجر مزدوروں کا رہن سہن خطرے سے خالی نہیں ہے، یہاں خواتین و چھوٹے بچے بھی کئی دنوں سے پھنسے ہوئے ہیں کہ یہ کہیں کووڈ-19 کے شکار نہ ہو جائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details