بنگلور: کرناٹک کے اسمبلی انتخاب کے نتیجے سے کانگریس پارٹی کے رہنما اور کانگریس کے کارکنان کافی خوش ہیں۔کرناٹک میں پارٹی نے شاندار مظاہرہ کیا ہے۔کانگریس دم پر کرناٹک میں حکومت سازی کریگی۔بی جے پی کے ناقص مظاہر ہ کے سبب انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس موقع پر کانگریس کے ترجمان گورو ولبھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک کی عوام نے "جے بجرنگ بلی، توڑ بد عنوانوں کی نلی" کہاوت کو سچ کر دکھایا ہے۔
یاد رہے کہ کانگریس کرناٹک میں حکومت سازی کے لئے مطلوبہ نشستوں پر جیت درج کرلی ہے۔ کانگریس پارٹی 136 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے ۔جبکہ بی جے پی کو صرف 65 سیٹوں پر ہی کامیابی ملی ہے۔اس کے علاوہ مقامی سیاسی جماعت جے ڈی (ایس) نے 22 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے آج شام بنگلور میں میٹنگ طلب کی ہے۔ خبروں کے مطابق جیتنے والے ارکان اسمبلی کو ہلٹن ہوٹل آنے کے لئے کہا گیا ہے۔ کھرگے منتخب ایم ایل اے کے ساتھ بات چیت کریں گے تاکہ وزیر اعلیٰ کے ممکنہ امیدوار کے بارے میں رائے حاصل کی جا سکے. ڈی کے شیوکمار اور سدارامیا دونوں وزیر اعلی کے عہدے کے لیے دوڑ میں ہیں۔
Karnataka Election Result کرناٹک کے لوگوں نے "جے بجرنگ بلی، توڑ بد عنوانوں کی نلی" کو سچ کر دکھایا، گورو ولبھ - بنگلور خبر
کرناٹک اسمبلی انتخاب کے نتائج آچکے ہیں۔ کانگریس پارٹی نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 136 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے تو وہیں بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔
گورو ولبھ
مزید پڑھیں:Karnataka Polls 2023 کرناٹک میں نفرت کا بازار بند، محبت کی دکان کھل گئی: راہل
وزیر اعلیٰ بسواراج بومائی نے شکست تسلیم کر لی اور کہا کہ پارٹی وزیراعظم سمیت ہر کسی کی طرف سے بہت زیادہ کوششوں کے باوجود ریاست میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی۔