بنگلورو:اس ماہ 18 جولائی کو صدر جمہوریہ کا الیکشن ہونے والا ہے۔ این ڈی اے کی جانب سے دراؤپدی مرمو کو امیدوارا بنایا گیا ہے جو کہ بی جے پی کے زیر انتظام والی ونواسی سیوا آشرم سے تربیت یافتہ خاتون ہیں، جب کہ یو پی اے اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ طور پر یشونت سنہا کو امیدوار بنایا ہے۔ Social Worker on Presidential Candidate
ملک میں 18 جولائی کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے حوالے سے سماجی کارکن و دا ہیلپنگ سٹیزن کے صدر عالم پاشاہ نے کہا کہ پریسیڈینشیل کینڈیڈیٹ کو چننے میں این ڈی اے حکومت نے دراوپدی مرمو کی کیسٹ ( ذات) کا استعمال کیا ہے جب کہ اس معاملے میں اپوزیشن کی ، حکمت عملی درست نہیں ہے۔اس سلسلے میں عالم پاشاہ نے اپوزیشن پر شدید تنقید کی اور سوال کیا کہ اپوزیشن کی جانب سے صدارتی امیدوار کسی مسلم، کرسچین یا ایس سی طبقے سے کیوں نہیں کھڑا کیا گیا؟