اردو

urdu

ETV Bharat / state

Quds Day 2022: فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کی ضرورت، القدس فریڈم موومنٹ

کرناٹک فیڈریشن آف مسلم ایسوسی ایشنز اور القدس فریڈم موومنٹ کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کیے گئے یوم القدس پروگرام میں علماء کرام نے یوم القدس کی اہمیت سے ملت کو آگاہ کرانے پر زور دیا۔ Al-Quds Freedom Movement

Quds Day
Quds Day

By

Published : Apr 30, 2022, 9:17 AM IST

ریا ست کرناٹک کے شہر بنگلور میں جمعۃ الوداع کے موقع پر یوم القدس کا اہتمام کیا گیا، فلسطینیوں پر ہورہے مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔Al-Quds Freedom Movement۔ کرناٹک فیڈریشن آف مسلم ایسوسی ایشنز اور القدس فریڈم موومنٹ کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کیے گئے یوم القدس پروگرام میں علماء کرام نے یوم القدس کی اہمیت سے ملت کو آگاہ کرانے پر زور دیا۔ Karnataka Federation of Muslim Associations

Quds فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کی ضرورت، القدس فریڈم موومنٹDay


یوم القدس پروگرام کا انعقاد بنگلور کی مرکزی عبادت گاہ حضرت قدوسی صاحب عیدگاہ کے احاطے میں کیا گیا، جس میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کی اور لوگوں کو فلسطینیوں کے مسائل اور وہاں کے حالات کے تئیں بیدار کیا۔


واضح رہے کہ سن 1979 میں ایرانی رہنما خمینی نے 'یوم القدس' منانے کا اعلان کیا تھا، تاکہ مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھائی جائے اور انہیں انصاف دلانے کے لئے جد و جہد کی جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details