بنگلور:کانگریس پارٹی نے ایک مسلم چہرے کو راجیہ سبھا الیکشن Rajya Sabha Elections کے اکھاڑے میں اتارا ہے، لیکن یہ امیدوار فرسٹ چوائس نہیں بلکہ سیکنڈ کینڈیڈیٹ ہے. حالانکہ کانگریس کے پاس ضرورت کے مطابق ووٹ نہیں ہیں اور اس امیدوار کی ہار یقینی ہے، اس کے باوجود اس کینڈیڈیٹ کو دوسرا امیدوار بنایا گیا ہے. کانگریس کے یہ امیدوار منصور علی خان اب درگاہ درگاہ گھوم کر، امیر شریعت و علماء سے دعائیں حاصل کرکے کسی کرامت کے منتظر ہیں، کہ کوئی میجک ہوجائے اور وہ پارلیمنٹ میں داخل ہو جائیں۔ The Muslim Candidate of the Congress is a Dummy Candidate
اس سلسلہ میں جے ڈی ایس کے مطابق کانگریس کا یہ امیدوار منصور علی خان پارٹی کی جانب سے بنایا گیا ایک "بلی کا بکرہ" ہے. جے ڈی ایس کا کہنا ہے کہ کانگریس ایک مسلم چہرے کو ٹکٹ دےکر ایک طرف اپنا جھوٹا پرو-مسلم اسٹینڈ دکھانا چاہتی ہے اور دوسری طرف اپنی ہٹ دھرمی کو خوش کرنے کے لیے جے ڈی ایس کو ناکام کرنا چاہتی ہے، جس سے بھلے ہی بی جے پی کو فائدہ پہونچے۔