اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rahul Gandhi Disqualified نریندر مودی کی حکومت کی بزدلی سامنے آگئی ہے،سدا رمیا - Bengaluru News

کانگریس پارٹی کے رہنما سدا رمیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت سے نااہل قرار دے کر اپنی بزدلی کا مظاہرہ کیا ہے۔

سدا رمیا
سدا رمیا

By

Published : Mar 24, 2023, 8:37 PM IST

ریاست کرناٹک سے کانگریس پارٹی کے رہنما اور حزب اختلاف کے رہنما سدارامیا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ہمارے رہنما راہل گاندھی کا سامنا کرنے سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے ہمیشہ سچائی اور دیانتداری دکھائی ہے،اور اسی سچائی اور دیانتداری سے خوفزدہ ہوکر مودی حکومت نے انہیں لوک سبھا کی رکنیت سے نااہل قرار دے کر اپنی بزدلی کا مظاہرہ کیا ہے. سدارامیا نے مزید کہا کہ آج کے اس دن کو بھارت کی پارلیمانی جمہوریت میں ایک سیاہ دن کے طورپر رکھا جائیگا۔

انہوں نے سورت کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں کئی ٹویٹس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی بد عنوانیوں سے بھری ہوئی ہے۔ اس نے اپنی ہی تباہی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔ ہم اس ناانصافی کے خلاف عدالتوں کا رخ کرینگے اور سڑکوں پر اتر کر حکومت کے ظلم کے خلاف لڑائی لڑیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں آج غیر سرکاری طورپر ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ صرف کانگریس پارٹی یا راہل گاندھی کے لئے خطرہ نہیں ہے بلکہ ان تمام جمہوریت پسندوں کے لیے خطرہ کی گھنٹی ہے جو ناانصافی کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں۔

سدارامیا نے مزید کہا کہ ملک کے تمام سیاسی جماعتوں کو آپسی اختلافات کو فراموش کرتے ہوئے متحد ہوکر موجودہ حکومت کے آمرانہ رویہ کے خلاف اپنی آواز بلند کرنی ہوگی- انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات مبنی بر حقیقت ہے کہ ہمارے رہنما راہل گاندھی کے خلاف کی گئی کارروائی سے کانگریس پارٹی کے لاکھوں کارکنان کو تکلیف پہنچی ہے، لیکن ہمیں تحمل سے کام لینا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:Rahul Gandhi Disqualified راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ

ABOUT THE AUTHOR

...view details