کرناٹک:بنگلور کے ڈاکٹر انڈیا چیریٹیبل ٹرسٹ کے 6 ڈاکٹرز و متعدد والنٹیرز پر مشتمل ایک ٹیم بنگلور سے آسام کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں ادارے کے صدر ڈاکٹر حسین نے کہا کہ ان کا یہ اقدام انسانیت کی خدمت کے لیے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کشمیر، کورگ، کڑپا و دیگر علاقوں میں جب کبھی سیلاب آیا ان کے ادارے کی جانب سے طبی امداد پہنچائی گئی اور ان کے یہ اقدامات خدمت خلق کا حصہ ہے۔ یاد رہے کہ ریاست آسام میں گزشتہ دنوں آئے سیلاب کی وجہ سے کئی اضلاع میں بڑے پیمانے پر نقصانات 25 اضلاع میں 22 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے تھے۔
DR India Trust Departs to Assam: ڈاکٹر انڈیا کی ٹیم آسام کے لیے روانہ - بنگلور نیوز
آسام میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے اور انہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے 'ڈاکٹر انڈیا چیرٹیبل ٹرسٹ' کی ٹیم بنگلور سے آسام کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔ dr India trust departs to Assam for flood relief
ڈاکٹر انڈیا کی ٹیم آسام کے لیے روانہ