بیدر:ملت فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید منصور احمد قادری نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملت فاؤنڈیشن بیدر ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے جو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے پیش نظر ووٹر آئی ڈی کیمپ، ووٹر لسٹ میں ناموں کی شمولیت، ووٹنگ شعور بیداری جیسے کام بھی اس فاؤنڈیشن کی جانب سے کیے جاتے ہیں۔ ساتھ ہی انتخابات کے موقع پر فرقہ پرست طاقتوں کو روکنے کے لیے عوام کے رجحان کو دیکھتے ہوئے اکثریت جو فیصلہ لیتی ہے اس پارٹی کی ہم تائید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک ہندوستان میں سیکولر ووٹروں کی اکثریت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Khidmat Foundation in Bidar بیدر میں خدمت فاؤنڈیشن کی عوامی خدمات جاری، سید منصور احمد قادری - Mansoor Qadri said Khidmat Foundation in Bidar
بیدر کے خدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے فاشسٹ طاقتوں کو روکنے کے لیے عوامی مفاد و رجحان کو دیکھتے ہوئے انتخابات میں بہتر سیاسی پارٹی کی تائید کا اعلان کیا جاتا ہے۔ ساتھ ہی ووٹر لسٹ میں ناموں کی شمولیت، ووٹنگ کی شعور بیداری، ووٹر آئی ڈی کیمپ وغیرہ جیسے کام بھی فاؤنڈیشن کی جانب سے کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ ایک جمہوری حق ہے۔ ہر آدمی کو یہ اختیار ہے کہ وہ اپنا ووٹ اپنی پسند کے امیدوار کو دے۔ لیکن دانشمندی یہ ہے کہ اپنا ووٹ کو ضائع کیے بغیر ایک ایسے شخص کا انتخاب کریں جو شہر کی ترقی امن اور یکجہتی پر پورا اترتا ہے۔ حلقے کی عوام کے اکثریتی رجحان کے ساتھ ہم اپنا ووٹ استعمال کرتے ہیں تو ووٹ ضائع نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بیدر شمال میں گزشتہ پندرہ سالوں سے کانگریس پارٹی کے امیدوار رحیم خان رکن اسمبلی ہیں ان کے دور اقتدار میں بیدر شہر میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ رحیم خان تمام مذاہب میں ایک سا مقبولیت رکھتے ہیں۔
سید منصور احمد قادری نے مزید کہا کہ اسمبلی انتخابات 2023 کے لیے ہم نے شہری حلقہ بیدر میں سروے کروایا جس میں اکثریتی عوامی رجحان کانگریس پارٹی کے جانب دیکھا گیا جس کے چلتے شہری حلقے کے عوام میں رجحان اور اکثریتی عوام کے ساتھ ہم اس بار انتخابات میں کانگریس پارٹی کی تائید کر رہے ہیں اور کانگریس پارٹی کے امیدوار سے ہم اپیل کرتے ہیں کہ شہر کی ترقیاتی کاموں اور بنیادی سہولتوں کے لئے کام کریں تاریخی شہر بیدر کی یکجہتی امن اور بھائی چارے کے لئے پہل کریں۔