معروفی سماجی کارکن سوامی اگنی ویش کے ساتھ خصوصی گفتگو میں ملک کے حالات اور شہریت ترمیمی قانوں کے خلاف ہونے والے احتجاج پر ای ٹی وی بھارت نے خصوصی بات چیت کی ۔
بار بار مسلمانوں کو ہی نشانہ بنایا جا رہا ہے، کبھی ٹرپل طلاق، کبھی سی اے اے کے تعلق سے اور کبھی این آر سی سے۔ ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں سی اے اے کے خلاف احتجاجی اجلاس میں سوامی اگنی ویش نے شرکت کی، وہیں انہوں نے ای ٹی بھارت کے نمائندے سے بات چیت کے دوران کہا 'ملک بھر میں سی اے اے کے خلاف انقلاب پیدا ہو گیا ہے۔ آج نوجوان اور بزرگ خواتین ملک کی جمہوریت کی حفاظت کے لیے مظاہرے کر رہے ہیں'۔
انہوں نے مزید کہا 'وزیر اعظم نریند مودی اور امت شاہ نے مذہب کی گندی سیاست کرتے ہوئے ملک بھر میں نفرت کی دیواریں کھڑی کردی ہیں۔ آج حالات ایسے ہوگئے ہیں کہ ملک میں آئی اے ایس آفیسرز تک اپنی نوکری سے استعفی دے رہے ہیں'۔
انہوں نے کہا 'ملک بھر میں آر یس ایس اور بی جے پی حکومت ملک کی ترقی کے بجائے ہندو مسلم کے درمیان نفرت پھیلانے کا کام کر رہی ہے'۔
مزید پڑھیے:-
عدالت سے انصاف کی امید لگائے کروڑوں لوگوں کو سخت مایوسی ہوئی ہے: مولانا ارشد مدنی
’ہم آئین کو بچائیں گے‘
'مسئلہ کشمیرپرثالثی کی پیشکش مسترد'
سوامی اگنی ویش نے کہا 'جب پاکستان نقشہ پر آیا تھا، تو بھارت کے مسلمانوں نے بھارت کو انتخاب کیا تھا۔ اس وقت محمد علی جناح نے بھارت کے مسلمانوں کو پاکستان میں رہنے کے لئے دوگنی جائیداد دینے کا اعلان کیاتھا، مگر بھارت کے مسلمانوں نے بھارت کو انتخاب کیا'۔
انہوں نے مزید کہا 'بار بار مسلمانوں کو ہی نشانہ بنایا جا رہا ہے، کبھی ٹرپل طلاق، کبھی سی اے اے کے تعلق سے اور کبھی این آر سی کی وجہ سے۔