اردو

urdu

ETV Bharat / state

شیعہ وسنی علما کے تراجم والے قرآن کا اجرا

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں گذشتہ کئی برسوں سے ادارہ انجمن امامیہ کی کوششوں کے بعد قرآن شریف کا ایک منفرد ترجمہ سامنے آیا ہے، جس میں بیک وقت شیعہ و سنی علماء کی جانب سے کئے گئے تراجم شامل ہیں۔

By

Published : May 6, 2019, 1:09 PM IST

شیعہ وسنی علما کے تراجم والے قرآن کا اجرا

رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر اس مصحف کا اجرا کیا گیا ہے، جس میں سنی عالم دین مولانا ابو الاعلی مودودی و شیعہ عالم دین مولانا محمد محسن نجفی کا ترجمہ ایک ساتھ مطبوع ہے۔

شیعہ وسنی علما کے تراجم والے قرآن کا اجرا
قابل ذکر ہے کہ ایران کی المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے نمائندے آغا محمد رضا صالح کے ہاتھوں مصحف کا اجرا ہوا۔

اس مصحف کہ ترتیب ایسی ہے کہ صفحہ کے درمیان میں قرآن کی آیات کا عربی متن ہے اور دائیں و بائیں سنی و شیعہ علماء کے اردو تراجم تحریر کئے گئے ہیں۔

اس مصحف کی طباعت ایران میں ہوئی ہے اور وہیں سےاس کے 100 نسخے بنگلور لائے گئے ہیں۔

اس موقع پر مہمان خصوصی آغا محمد رضا صالح نے کہا کہ یہ سراسر غلط ہے کہ سنی و شیعہ کا قرآن مقدس مختلف ہے، یہ سراسر کذب بیانی پر مبنی ہے، اور یہ دشمنان اسلام کی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن مقدس کے متعلق ایک غلط فہمی لوگوں کے ذہنوں میں ڈالی گئی ہے کہ سنی و شیعہ کا قرآن مختلف ہے جب کہ یہ بات سراسر غلط ہے۔

آغا محمد نے کہا کہ دونوں مکاتب فکر کا قرآن ایک ہی ہے اور تراجم بالکل بھی مختلف نہیں ہے۔

امامیہ ایجوکیشنل سینٹر کے چیئرمین مرزا محمد مہدی نے کہا کہ بلا شبہ قرآن مقدس کتاب ہے، الفاظ الگ ہوسکتے ہیں لیکن معنی میں مماثلت پائی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس مصحف کی طباعت ایران میں ہوئی ہے اور وہیں سے ہمیں اس کے 100 نسخے ملے ہیں اور اس کی مانگ کے بنا پر ہم یہاں پر اسکی طباعت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امامیہ ایجوکیشنل سینٹر کی جانب سے وہ اس مصحف کو شہر کے تمام مساجد کے ائمہ کرام و دینی مدارس تک پہونچانا ہے۔

اس موقع سنی عالم دین مولانا محمد علی رشادی نے کہا کہ یقینا یہ ایک بہترین پہل ہے، انہوں نے کہا کہ نہ صرف ہمیں بلکہ ہمارے بچوں کو بھی اسے پڑھایا جائے تاکہ سنی و شیعہ میں جو صدیوں سے نفرت و مخالفت پیدا کی گئی ہے اسے ختم کریں اور دونوں میں اتحاد پیدا ہو سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details