بنگلورو:ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں منعقدہ دستخطی مہم کے موقع پر ایس یو سی آئی کمیونسٹ کے ذمہدار این. سری رام نے عوام الناس سے اور خاص طور پر طلباء سے اپیل کی کہ سبھی اٹھ کھڑے ہوں اور مرکزی و ریاستی حکومتوں پر دباؤ بنائیں تاکہ عوامی مسائل کو حل کیا جاسکے۔یہ مہم میسور بینک سرکل میں منعقد ہوئی۔ بنگلور جنوبی ضلع کمیٹی کے سکریٹری ایم این سری رام نے اس پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے این سری رام نے کہا کہ اس ملک کے لوگ اپنی زندگی میں بے شمار مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ بے روزگاری، مہنگائی اور اس کے نتیجے میں عوام کی غربت ناقابل برداشت ہو چکی ہے۔ اکثر یہ بتایا جا رہا ہے کہ کسان ریکارڈ شرح سے خودکشی کر رہے ہیں، جو ان پر پڑے مصائب کو برداشت نہیں کر پا رہے ہیں۔ اسی طرح، تعلیمی میدان میں بہتر کیریئر کے امکانات کے لیے مقابلہ طلبا کو بھی ڈپریشن اور ذہنی امراض اور خودکشیوں کی طرف لے جا رہا ہے۔