کورونا وائرس کی وباء اور لاک ڈاؤن دونوں ہی کی وجہ سے غریب، مزدور و متوسط طبقے کی زندگیاں تہس نہس ہوچکی ہیں، کام کاج سے دوری کی وجہ سے سماج کے کئی طبقے فاقہ کشی کا شکار ہو رہے ہیں۔
ان حالات میں حالانکہ کئی لوگوں میں راشن و کھانے کی کِٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
سب انسپکٹر اور ناز فاؤنڈیشن نے مزدور سمیت خواجہ سراؤں میں راشن تقسیم کیے وہیں خواجہ سراؤں پر خاص توجہ دیتے ہوئے سب انسپکٹر شانتپا نے ناز فاؤنڈیشن کے کارکنان کے تعاون سے کئی مجبور و ضرورتمند خواجہ سراؤں میں راشن کِٹس تقسیم کیے۔
اس موقع پر ناز فاؤنڈیشن کے ذمہ دار نے بتایا کہ سب انسپکٹر شانتپا اپنی ڈیوٹی کو بخوبی انجام دینے کے علاوہ اپنی ذاتی دلچسپی سے ان خدمات کو انجام دے رہے ہیں۔
سب انسپکٹر اور ناز فاؤنڈیشن نے مزدور سمیت خواجہ سراؤں میں راشن تقسیم کیے سب انسپکٹر شانتپا کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن سے متاثر خواجہ سرا طبقے کے درد کو قریب سے دیکھا ہے کہ وہ کس قدر پریشانی میں مبتلا ہیں اور یہ طبقہ رحم کی توجہ کا محتاج ہے۔ تاہم خواجہ سرا طبقے کی مدد کے لیے آگے آئے ہیں۔
واضح رہے کہ کرناٹک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کا نفاز کیا گیا، جس کی وجہ سے غریبوں و مزدوروں کی ایک بڑی آبادی روزگار سے دور ہوکر پریشانیوں میں مبتلا ہے۔