ریاست کرناٹک میں یوم جمہوریہ Republic Day نہایت جوش و جذبے کے ساتھ بنایا گیا۔ شہر بنگلور کے تعلیمی ادارہ فیلکن کے طلبہ کی جانب سے انڈین ایکسپریس سرکلا سے ریاستی اسمبلی تک ایک مختصر ریلی کا اہتمام کیا گیا۔فیلکن کے طلباء کی جانب سے راہ چلتے کئی افراد میں سینکڑوں کی توداد میں دستور کے "پری ایمبل" کی کاپیز تقسیم کئے گئے۔
ریاستی اسمبلی ودھانہ سودھا کے روبرو طلبہ نے دستور کی تمہید پڑھی اور یہ عہد لیا کہ ہم ہمارے ملک کی سالمیت و حفاظت کے لئے لازمی طور پر اس کے دستور کی پاسبانی کریں گے۔
اس موقع پر طلباء نے نہایتخوشی کا اظہار کرتے ہویے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم ہندوستانی ہیں. اس دوران سارے جہاں سے اچھا، ہندوستان ہمارا نغمہ گنگنایا گیا۔