واٹال ناگراج نے بتایا کہ شہید ٹیپو سلطان ملک کی آزادی کے اولین مجاہد ہیں جنہوں نے دشمنان ہند سے لڑتے ہوئے میدان جنگ میں جام شہادت نوش کیا۔
پارلیمنٹ میں ٹیپو سلطان کا مجسمہ نصب کیا جائے: واٹال ناگراج - واٹال ناگراج
ریاست کرناٹک کے سرکردہ رہنما اور سماجی کارکن واٹال ناگراج نے ٹیپو سمر پیلیس کے روبرو 'ٹیپو جینتی' منائی اور اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ احاطے میں ٹیپو سلطان کا مجسمی نصب کیا جائے۔
ٹیپو جینتی
واٹال ناگراج نے کہا کہ شہید ٹیپو سلطان کے متعلق ایک منفرد اور خاص پہچان یہ ہے کہ انہوں نے ملک کی حفاظت کی خاطر اپنے معصوم بچوں کو دشمنوں کے پاس گروی رکھا تھا۔
اس موقع پر معروف سماجی کارکن صوفی ولی باء نے بتایا کہ ٹیپو سلطان نے اپنے دور اقتدار میں سبھی اقوام کے ساتھ یکساں برتاؤ کیا اور ملک کی آزادی کی جدوجہد میں پیش پیش رہے۔