کنچور میڈیکل کالج اسپتال کے ایم ڈی جناب عبدالرحمان نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست کرناٹک کے منگلور شہر میں 2014 میں کنچور اسلامیک ایجوکیشن ٹرسٹ ذریعے 350 بیڈس کا میلٹی اسٹالیٹی میڈیکل کالج اسپتال شروع کیاتھا۔
اس کے بعد میڈیکل کونسل آف انڈیا نے 2016 میں اس کنچور میڈیکل کالج اسپتال کے لیے 150 سیٹوں کا پرمیشن ملا ہے. اس میں 55 فیصد مینارٹی طلبہ کے لیے سیٹ موجود ہیں۔
جو طلبہ نیٹ امتحان سب سے زیادہ نمبرات لیکر کامیابی حاصل کرتے ہیں اسی کو اس میڈیکل کالج میں داخلہ ملتا ہے۔
ریاست کرناٹک میں ایسے تین میڈیکل کالج موجود ہیں. جو گلبرگہ شہر کے ''حضرت خواجہ بندہ نواز میڈیکل کالج'' بیجاپور شہر کی الامین میڈیکل کالج اور منگلور شہر کی کنچور میڈیکل کالج اسپتال میں ہی سب سے زیادہ مینارٹی طلبہ کے لیے ہی سیٹوں کی سہولت ہے۔
کنچور میڈیکل کالج اسپتال میں سب سے زیادہ مینارٹی طلبہ کو ہی کامیابی حاصل کرنے کے بعد کونسل سیٹ حاصل کر نے کے لئے مینارٹی طلبہ کے لیے موقع ملتا ہے۔