اردو

urdu

ETV Bharat / state

'صوفی سرمست نے ہمیشہ اتحاد کی تعلیم دی' - program

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے شاہ پور میں واقع آستانہ حضرت صوفی سرمست اسد الاولیاء سگر شریف میں سید شاہ اسداللہ سرمست کی صدارت میں ماہانہ صوفی سرمست اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔

'صوفی سرمست نے ہمیشہ اتحاد کی تعلیم دی'

By

Published : Jul 9, 2019, 12:43 PM IST

سید شاہ عزیزاللہ سرمست القادری رفاعی، مولانا مفتی اقبال احمد قاسمی، مولانا نوراللہ شاہ قادری، مولانا مجیب سعدباقوی، مولانا شیخ فیاض مدنی، مولانا نواز خان نظامی جیسی معزز شخصیات نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

'صوفی سرمست نے ہمیشہ اتحاد کی تعلیم دی'

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا مفتی اقبال احمد قاسمی نے صوفی سرمست رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ وہ بارگاہ صوفی سرمست سے تیرہ سال سے جُڑے ہوئے ہیں۔

مولانا سید نور اللہ شاہ قادری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اجلاس کا مقصد عوام کو صوفی سرمست رحمۃ اللہ علیہ کی تعلیمات سے آشنا کرانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوفی سرمست رحمۃ اللہ علیہ نے ہمیشہ ہندو مسلم اتحاد پر زور دیا ہے۔

اس موقع پر سابق چیئرمین گرام پنچایت سگر مانپا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور سرمست اجلاس میں شرکت پر مسرت کا اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details