اردو

urdu

ETV Bharat / state

ووٹرز لسٹ کو لے کر سماجی کارکنان میں ناراضگی - گریجویٹ اساتذہ حلقوں

Voter lists Correction Campaign In Gulbarga حیدرآباد کرناٹک گریجویٹ حلقوں کے ووٹنگ فہرست کے تعلق سے گلبرگہ میں سماجی کارکن سبننا جمعدار نے کہاکہ ریاستی الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری نبھانے میں پوری طرح سے ناکام رہا ہے۔ ووٹرز لسٹ میں ہزاروں لوگوں کے نام اندراج نہیں ہوا ہے۔

ووٹرز لیسٹ کو لے کر سماجی کارکنان میں ناراضگی
ووٹرز لیسٹ کو لے کر سماجی کارکنان میں ناراضگی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 2, 2024, 3:47 PM IST

ووٹرز لیسٹ کو لے کر سماجی کارکنان میں ناراضگی

گلبرگہ: ریاست کرناٹک میں گریجویٹ اساتذہ حلقوں کے انتخابات ہونے والے ہیں۔ انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے۔ اس موقع پر سبننا جمعدار سماجی کارکن نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کرناٹک میں گریجویٹ اساتذہ کے انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس کو لیکر الیلکشن کمیشن کے اور ضلع افسران کی جانب سے گریجویٹ حلقوں کی ووٹنگ لسٹ میں نام اندراج کرنے کے لئے پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے لیکن اس میں بڑی تعداد میں لوگوں کے نام ووٹرز لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔‌

انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کرناٹک حلقوں میں آنے والے گلبرگہ ،بیدار ،یادگیری، رائچور دیگر حلقوں میں گریجویشن افراد کو ایم۔ایل سی انتخابات میں ووٹنگ کرنے کے لئے گریجویٹ حلقوں کی ووٹنگ لسٹ میں نام‌ اندراج کرانے کی مہم عوام تک پوری طرح سے نہیں پہنچ پائی ہے ۔ دیکھا جائے تو حیدرآباد کرناٹک میں گورنمنٹ آفس سے لیکر پرائویٹ اسکول کالجوں اور دیگر علاقوں میں گریجویٹس کئے ہوئے 8 لاکھ سے زائد افراد موجود ہیں لیکن اس مرتبہ بھی صرف ڈیڑھ لاکھ سے لیکر ڈھائی لاکھ گریجویٹ افراد کو ووٹنگ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گلبرگہ میں بی جے پی لیڈر کے خلاف احتجاج

ان کا کہنا ہے کہ اگر اس 5 لاکھ تک افراد کی ووٹنگ فہرست میں جمع ہوتے تو اس کو کامیاب ووٹر لسٹ بیداری مہم کہا جا سکتا تھا لیکن اس مہم کو الیکشن‌ افسران نے صرف ووٹنگ فہرست بیداری مہم کو تعلیمی اداروں تک ہی محدود رکھا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details