ریاست کرناٹک کے اپوزیشن رہنما سدارمیہ اور ریاستی کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار پہلے مرحلے کے دورہ کے اختتام کے بعد اسمبلی انتخابات سے قبل پارٹی کے 'پرجا دھونی یاترے' کے ایک حصے کے طور پر الگ الگ بس سے یاترا پر جائینگے۔اس سلسلے میں کرناٹک کانگریس کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے،جس میں یہ بتایاگیا ہے کہ سدرمیہ ریاست کے کن کن علاقوں میں پرجا دھونی یاترا کا اہتمام کرینگے۔
سدارمیہ کی قیادت میں کانگریس قائدین کی ایک ٹیم کرناٹک کے شمالی علاقوں کا دورہ کریگی ،جبکہ شیوکمار جنوبی کرناٹک کے اضلاع کا دورہ کرینگے۔
سابق وزیر اعلی سدارامیہ جو ریاست کے شمالی حصے کافی اثرو رسوخ رکھتے ہیں، بیدر ضلع کے بسواکلیان سے پارٹی کے 35 رہنماؤں کی ٹیم کے ساتھ اپنے بس ٹور کا آغاز کرینگے۔
وہ سب سے پہلے 'انوبھوا منتاپا' جائیں گے، جہاں وہ 12ویں صدی کے سماجی مصلح بسویشورا کے مجسمے کو خراج عقیدت پیش کرنے سے پہلے وہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔
18 فروری تک یاترا کے دوران (تقریبات اور اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے وقفہ لینے کے درمیان) وہ بیدر، کالابوراگی، وجئے پورہ، باگل کوٹ، ہبلی، دھارواڑ اور کوپل کے اضلاع کے اسمبلی حلقوں کا احاطہ کرینگے۔
شیوکمار 3 اور 9 فروری کے درمیان اپنی بس یاترا کا آغاز کرینگے، پارٹی کے 54 لیڈروں کی ٹیم کی سربراہی کرینگے. وہ کولار ضلع کے مولباگل میں اپنی یاترا شروع کریںنگے.
شیوکمار کولار، چتردرگا، بنگلورو دیہی اور شیواموگا اضلاع کے اسمبلی حلقوں کا احاطہ کریں گے۔ شیوکمار کا تعلق ووکلیگا کمیونٹی سے ہے، جو جنوبی اضلاع کے کئی حصوں میں آباد ہے ۔
Karnataka Election 2023 سدارمیہ اور ڈی کے شیوکمار کرناٹک میں کانگریس کو مستحکم کرنے کے لئے پُر عزم - سدارمیہ اور ڈی کے شیوکمار بس یاترا پر جائینگے
ریاست کرناٹک میں رواں برس اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں،ایسے میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے زورو شور سے تیاریاں جاری ہیں،ادھر کانگریس پارٹی کے رہنما بھی ریاست میں پارٹی کے حالت کو مستحکم کر نے کے لئے پُر عزم ہے۔
کرناٹک میں کانگریس