اردو

urdu

ETV Bharat / state

Karnataka Hijab Verdict: حجاب تنازعہ پر سی ایف آئی کے خلاف کرناٹک ہائی کورٹ پہنچی شری رام سینا

ہندو تنظیم شری رام سینا Hindu organization Shri Ram Sena نے ہائی کورٹ کے حجاب پر دیے گئے فیصلے کو غیر آئینی بتانے والے کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست کی ہے۔

حجاب تنازعہ پر سی ایف آئی کے خلاف کرناٹک ہائی کورٹ پہنچی شری رام سینا
حجاب تنازعہ پر سی ایف آئی کے خلاف کرناٹک ہائی کورٹ پہنچی شری رام سینا

By

Published : Mar 16, 2022, 10:51 PM IST

دھارواڑ: دائیں بازو کی ہندو تنظیم شری رام سینا نے بدھ کے روز کرناٹک ہائی کورٹ کے حجاب پر دیے گئے فیصلے کو غیر آئینی بتانے والے کیمپس فرنٹ آف انڈیا (سی ایف آئی) کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست کرتے ہوئے کرناٹک ہائی کورٹ کا رخ کیا۔Shri Ram Sena Moves to Karnataka HC against CFI Over Hijab Row

تنظیم کے سربراہ پرمود متالک نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا، 'ہم نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل ودیاوتی کے پاس حجاب کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دینے پر ریاستی سی ایف آئی کے صدر کے رہنما عطاء اللہ پنجالکاٹے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست دائر کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔

انہوں نے کہا، 'ہمیں پورا بھروسہ ہے کہ عطاء اللہ پنجالکاٹے پر مقدمہ چلانے کی ہمیں اجازت ملے گی۔'

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Hijab Row Verdict: کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلہ پر مسلم دانشوروں کا ردعمل

واضح رہے کہ سی ایف آئی سربراہ نے کورٹ کے فیصلے کو بھارتی آئین کے خلاف قرار دیا تھا۔ اس معاملے پر کل مسلم طلبہ کے ذریعہ منعقد پریس کانفرنس کے بارے میں موتھالک نے کہا کہ یہ غیر قانونی ہے اور قانون کے تحت اس کی اجازت نہیں ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details