اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس کمیٹی کا اسمبلی اسپیکر کو خط - بینگلورو

کرناٹک کے دار الحکومت بینگلورو میں کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کی لیگل یونٹ نے اسمبلی اسپیکر کو خط بھیج کر درخواست کی ہے کہ'وہ 13 اراکین اسمبلی کا استعفی قبول نہ کریں۔

اسمبلی

By

Published : Jul 9, 2019, 9:46 AM IST

Updated : Jul 9, 2019, 10:40 AM IST

خط میں کہا گیا ہے کہ' 13 اراکین اسمبلی نے اصولوں کی پاسداری نہ کرتے ہوئے استعفی دیا ہے اور انھوں نے یہ استعفی اپنی مرضی سے نہیں دیا ہے اس وجہ سے اسے قبول نہ کیا جائے'۔

واضح رہے کہ' بی جے پی کے تمام اراکین اسمبلی بینگلورو پہنچ چکے ہیں اور اس تعلق سے وہ اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک بھی چلائیں گے۔

بی جے پی کے اراکین اسمبلی کو یہ ہدایتیں دی گئی ہیں کہ جب تک ریاست میں کانگریس و جنتا دل کی مخلوط حکومت گر نہیں جاتی تب تک انھیں بینگلورو میں ہی رکنا ہوگا۔

Last Updated : Jul 9, 2019, 10:40 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details