اردو

urdu

ETV Bharat / state

عیدالاضحی کے موقع پر ہاویری بکرا مارکٹ میں ہجوم

ریاست کرناٹک کا ہاویری شہر بکرا مارکیٹ کی وجہ سے مشہور ہے۔

عیدالاضحی کے موقع پر ہاویری بکرا مارکٹ میں ہجوم

By

Published : Aug 3, 2019, 5:48 PM IST

عیدالاضحی کے موقع ریاست بھر سے مسلمان یہاں آکر بکروں کی خریدی کرتے ہیں جبکہ سال بھر یہاں بکروں کی خرید و فروخت کےلیے عوام کا ہجوم رہتا ہے۔

عیدالاضحی کے موقع پر ہاویری بکرا مارکٹ میں ہجوم
ہاویری بکرا مارکٹ میں ملک بھر سے آئے مختلف اقسام کے بکرے فروخت کےلیے آتے ہیں۔بکرا مارکٹ میں ہر بدھ کو رات 10 بجے سے جمعرات صبح 10 بجے تک کاروبار عروج پر ہوتا ہے۔ہاویری بکرا مارکٹ میں بنگلور، منگلور، ہبلی، دھاروڈ، داونگرے، شموگہ کے علاوہ دیگر ریاستوں سے عوام بکروں کی حریدی کےلیے آتے ہیں۔یہاں مختلف اقسام کے بکروں کو لایا جاتا ہے جبکہ ہاویری مارکٹ ٹیگر بکروں کےلیے کافی مشہور ہے اور کالاجواری بکروں کی سب سے زیادہ مانگ ہے۔مارکٹ میں جوری، فارم، بینا سنگ والا، اونچی ذات کے علاوہ دیگر اقسام کے بکرے فروخت کےلیے رکھے جاتے ہیں۔عیدالاضحی کے موقع پر مارکٹ میں رونق بڑھ جاتی ہے۔یہاں بکروں کی قیمت پانچ ہزار سے 50 ہزار روپئے کے بکرے موجود ہیں جبکہ 15 کیلو رے 70 کیلو کے بکرے مارکٹ میں دستیاب رہتے ہیں۔عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر ہاویری بکرا مارکٹ میں ریاست بھر کے مسلمانوں کو خریداری میں مصروف دیکھا گیا۔ای ٹی وی کے نمائندے نے مارکٹ میں مختلف لوگوں سے بات کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details