ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں طلبا تنظیم 'اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا' نے ریاستی حکومت سے تعلیمی ضروریات کو لے کر میسور سرکل میں احتجاج کیا۔
بنگلور: طلبا کا احتجاج، مفت بس پاس اور ہاسٹل سہولیات کا مطالبہ - طلبا کا احتجاج، مفت بس پاس اور ہاسٹل سہولیات کا مطالبہ
ریاست کرناٹک کے بنگلور کے میسور سرکل میں طلبا تنظیم 'اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا' نے ایک احتجاج منعقد کیا اور ریاستی حکومت سے مفت بس پاس اور ہاسٹل سہولیات دیے جانے کا مطالبہ کیا۔
ریاستی حکومت سے مفت بس پاس اور ہاسٹل سہولیات دیے جانے کا مطالبہ
احتجاج کرنے والے طلبا نے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کیرالا اور تمل ناڈو کے طرز پر کرناٹک میں بھی طلبا کو مفت بس پاس فراہم کیا جائے۔ ہاسٹل کے متعلق یہ مانگ ہے کہ ہاسٹل کھانے کے لیے کم از کم 5300 ماہانہ دی جائے۔ طلبا نے حکومت سے مفت لیپ ٹاپ کی بھی مانگ کی ہے۔
Last Updated : Mar 4, 2020, 11:47 PM IST