بیدر:جنوب اسمبلی حلقہ کے مختلف پارٹیوں کے کارکنان نے سابق وزیر (جے ڈی ایس) جنتا دل سیکولر پارٹی کے کور کمیٹی کے صدر اور بیدر جنوب اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے بنڈپا قاسم پور کی موجودگی میں جے ڈی ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ بنڈپا قاسم پور نے اپنی رہائش گاہ پر جے ڈی ایس کی شال اوڑھ کر مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ کارکنان کا جے ڈی ایس پارٹی میں خیرمقدم کیا۔ Several Political Activists Join JDS in Bidar
اس موقع پر ایم ایل اے بنڈپا قاسم پور نے کہا کہ ’’جے ڈی ایس پارٹی کسانوں، غریبوں اور محنتی لوگوں کے حق میں آواز بلند کرنے والی پارٹی ہے۔ خوشی کی بات ہے کہ وہ دوسری سیاسی پارٹیوں کو چھوڑ کر ہماری پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے نئے کارکنان پر زور دیا کہ وہ جے ڈی ایس پارٹی کے اصولوں پر عمل کریں اور پارٹی کے مقاصد پر عمل کرتے ہوئے کام کریں۔