انیکل (بنگلورو): کرناٹک کے انیکل تعلقہ کے بنگلورو-ہسور انٹر اسٹیٹ ہائی وے پر اتیبیلے میں ہفتہ کے روز پٹاخے کے گودام میں آگ لگنے سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق حادثہ بالاجی کریکرز میں اس وقت پیش آیا جب ایک چھوٹی سی چنگاری سے پوری دکان میں آگ لگ گئی۔واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔ دکان میں 20 مزدور کام کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ گودام میں موجود 20 افراد میں سے چار واقعے کے بعد فرار ہوگئے۔ شبہ ہے کہ پٹاخے کے گودام میں 16 افراد پھنسے ہوئے تھے۔ ریسکیو آپریشن کے بعد کم از کم سات لاشیں نکال دی گئی ہیں۔ پولیس حکام نے کہا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اتھیبیلے پولیس اور فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ مقامی لوگوں نے بھی آگ بجھانے میں مدد کی تاہم پٹاخے پھٹنے سے دکان مکمل طور پر خاکستر ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ لاری سے پٹاخے اتارنے کے دوران پیش آیا۔ اس حادثہ میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔وہیں کچھ گاڑیوں میں آگ لگنے سے نقصان پہنچا ہے۔