پولیس نے بتایا کہ دھماکہ بدھ کی رات ایک ہفتہ واری پروگرام کے دوران ہوا۔ پولیس کے مطابق این اے ہیرِس اپنے گھر کے پاس رہنے والے عوام کی جانب سے منعقد ایم جی آر کی سالگرہ کی تقریب میں حصہ لے رہے تھے، اسی دوران ایک دھماکہ ہوا اور وہ زخمی ہوگئے۔
زخمی حالت میں رکن اسمبلی این اے ہیرِس کو فوراً قریب کے فِلومینا اسپتال میں داخل کروایا گیا۔
دھماکہ میں رکن اسمبلی ہیرِس سمیت چھ افراد زخمی پولیس افسران نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ یہ بم دھماکہ تھا یا پٹاخوں کے سبب ہونے والا دھماکہ تھا۔
ڈپٹی پولیس کمشنر چیتھن سنگھ راٹھور نے بتایا کہ فارنسک سائنس لیب کے ماہرین کی ایک ٹیم کو جائے حادثہ پر دھماکہ کے عمل سے متعلق پتہ لگانے کے لیے نمونہ اکٹھا کرنے کے لیے بلایا گیا ہے۔
وہیں اسپتال کے ڈائریکٹر شنکر پرساد نے کہا ہے کہ این اے ہیرِس اور دیگر زخمیوں کا علاج چل رہا ہے اور یہ سبھی لوگ معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔