اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک - گلبرگہ گورنمنٹ ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک ہے

ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ کے گاؤں سوالگی کے قریب سڑک حادثہ میں ایک حاملہ خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک ہو گئے اور دو دیگر سنگین طور پر زخمی ہوگئے۔

seven killed in road accident in gulbarga karnataka
گلبرگہ: سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک

By

Published : Sep 27, 2020, 9:46 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دو دیگر سنگین طور پر زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ سڑک حادثے کے شکار تمام لوگ ایک ہی خاندن کے ہیں۔ پولیس کے مطابق ہلاکتوں کی شناخت ضلع گلبرگہ کے تعلقہ آلند کے باشندے عرفان بیگم (25)، روبیہ بیگم (50)، عابدہ بیگم (50)، ضیا جنابی (60) منیر (28)، محمد علی (28) اور شوکت علی (29) کے طور پر ہوئی ہے۔

یہ لوگ کار میں سوار ہو کر گھر کی ایک حاملہ خاتون کو ہسپتال میں داخل کرنے جا رہے تھے۔ اسی دوران ان کی کار گلبرگہ کے گاؤں سوالگی کے قریب سڑک کنارے کھڑے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔

پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں اہل خانہ کو سونپ دی جائیں گی۔ اس حادثے میں زخمی دو افراد کو گلبرگہ گورنمنٹ ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کر لیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details