جمعیت علماء کرناٹک کی خدمات سے متعلق جمعیت علماء کرناٹک کے صدر مولانا مفتی افتخار احمد قاسمی نے بتایا کہ عالمی وباء کورونا وائرس اور رمضان المبارک کی متبرک ساعتوں میں جمعیت کی ایک متحرک ٹیم ان خدمات کو انجام دے رہی ہے۔
اس موقع پر جمعیت علماء کرناٹک کی ذیلی تنظیم پرزنرس ریفارمس کمیٹی کے سیکرٹری الطاف پاشاہ نے بتایا کہ بنگلور سینٹرل جیل میں کل 14،50 مسلم قیدیوں کے لیے کورونا سے تحفظ کی تدابیر کے ساتھ سہری، افطار اور تراویح کا بھی معقول انتظام کیا گیا ہے۔